ابنا: غاصب صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے یہ مضحکہ خیز دعوی، ایسی حالت میں کیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صہیونی فوجیوں کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور فائر بندی کے طے پانے والے سمجھوتے کے بعد سے ابتک غاصب صہیونی ریاست کی خلاف ورزیوں اور صہیونی فوجیوں کی جارحانہ کاروائیوں میں درجنوں فلسطینی مسلمان شہید و زخمی ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں دیگر کو اغوا کیا جاچکا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جہاد اسلامئی فلسطین کے القدس بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں پر غاصب صہیونی ریاست کے حملوں، فلسطینیوں پر صہیونی فوجیوں کی فائرنگ، فلسطینیوں کی اراضی پر جاری غاصبانہ قبضے اور فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے جاری عمل سے فائر بندی کا سمجھوتہ، عملی طور پر غاصب صہیونی ریاست کی جانب سے پیروں تلے روندا جاچکا ہے۔ القدس بریگیڈ نے دھمکی بھی دی ہے صہیونی ریاست کی ہر قسم کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جائیگا۔ واضح رہے غزہ کے شمال میں غاصب صہیونی ریاست کے کل کے حملے میں ایک فلسطینی مسلمان شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
.......
/169