ابنا: تہران کے مہر آباد ایر پورٹ پر منعقد ہونے والے مراسم میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور شہید ابوالقاسم اسدی کے لواحقین نے شرکت کی۔اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں شہید ابوالقاسم اسدی کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید ابوالقاسم اسدی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایران کی وزارت خارجہ نے یمن میں پیش آنے والے اس دہشتگردانہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تہران میں یمن کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے اس واقعے پر شدید احتجاج اور اس سلسلے میں حکومت یمن کی جانب سے موثر اقدامات عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کیا۔جبکہ یمن کے وزیر خارجہ نے بھی ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے یمن میں پیش آنے والے اس واقعے پر افسوس کا اظہار اور شہید اسدی کے اہل خانہ اور حکومت ایران کو تعزیت پیش کرتے ہوئے دہشتگردانہ حملے کے ذمہ دار عناصر کی گرفتاری اور انھیں سزا دینے کیلئے حکومت صنعا کی جانب سے ہر طرح کی کوشش کرنے اور سنجیدہ اقدامات عمل میں لانے کا یقین دلایا۔
.......
/169