ابنا: ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں منعقد ہونے والی ستائیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلمانوں کے دشمن دو مذموم مقاصد حاصل کرنےکی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک مقصد ملت اسلامیہ میں تفرقہ ڈالنا اور دوسرا اس ملت کے درمیان اختلافات کو گہرا کرنا ہے۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ جو گروہ اسلامی تہذیب ، تہذیب کی حقیقت اور اسلام کے اخلاقی پہلوؤں سے آگاہ نہیں ہیں وہ اسلام اور جہاد کے نام پر اسلام کی غلط تصویر دنیا والوں کے سامنے پیش کرتے اور مسلمانوں کے درمیان فاصلے بڑھاتے ہیں۔ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا کہ اسلام کے دشمن چاہتے تھے کہ خطے میں ایک نئي جنگ شروع کروا دیں اور اس مقصد کے لۓ انھوں نے راستہ ہموار کر لیا تھا۔ لیکن ایران نے شام اور روس سمیت خطے کے بعض ممالک اور خطے سے باہر کی بعض طاقتوں کے تعاون کے ساتھ یہ جنگ نہیں ہونےدی۔
.......
/169