16 جنوری 2014 - 20:30
شام سے زخمی دھشتگرد ترکی منتقل

شام میں زخمی ہونے والے دھشتگردوں کو ترکی منتقل کیا جارہا ہے۔

ابنا: شام میں زخمی ہونے والے دھشتگردوں کو ترکی منتقل کیا جارہا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے اخبارات اور دیگر میڈیا ذرائع نے شام میں زخمی ہونے والے دھشتگردوں کی ترکی منتقلی کی خبر دی ہے۔ان ذرائع کے مطابق درجنوں زخمی دھشتگرد ترکی میں منتقل کیئے جاچکے ہیں جبکہ دو سو سے زیادہ زخمی دھشتگرد ترکی منتقل ہونے کے انتظار میں شام کے باڈر پر موجود ہیں۔ ترکی کی آناتولی خبر رساں ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی منتقل ہونے والے اکثر وہ دھشتگرد ہیں کہ جو دھشتگرد گروہوں کی آپسی جھڑپوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ یادرہے کہ شام میں گذشتہ دو ہفتوں سے دھشتگرد گروہ آپس میں لڑرہے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں دھشتگرد عناصر ہلاک ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲