ابنا: شہر دہگلان کے اہل سنت امام جمعہ مولوی جمال جعفری نے کہا مسلمانوں کے خلاف دشمنان اسلام کی فتنہ انگیزیوں کا جواب عالم اسلام کا اتحاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا عالم اسلام کا اتحاد مسلمانوں کے خلاف عالمی استکبار کی سازشوں کو ناکام بنادے گا۔ انہوں نے کہا موجودہ دور میں دشمن کا اہم ترین ہدف مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنا ہے۔ شہر دہگلان کے اہل سنت امام جمعہ نے تقوا اور پرہیز گاری کو فلاح کا راز قرار دیتے ہوئے کہا پیغمبر اسلام(ص) نے اپنی رحلت کے وقت امت کو عبادت خدا، تقوا اور وحدت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا جو شخص اپنے آپ کو مسلمان کہلاتا ہے اسے پیغمبر اسلام(ص) کی وصیتوں پر عمل کرنا چاہئے۔
.......
/169