12 جنوری 2014 - 20:30
لبنان میں ایران کے وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے لبنان کے مختلف حکام سے ملاقات کرنے کے بعد بیروت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے۔

ابنا: محمد جواد ظریف نے اپنے لبنانی ہم منصب عدنان منصور کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں علاقے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو علاقے کے ممالک کے لیے مشترکہ چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ممالک کے تعاون اور مشترکہ کوششوں سے اس چیلنج کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، علاقے میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہے۔ لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے بھی اس پریس کانفرنس میں بین الاقوامی جنیوا ٹو کانفرنس کو بحران شام کی واحد راہ حل قرار دیا اور ایران کے علاقائي کردار کی اہمیت کی وجہ سے اس کانفرنس میں ایران کی شرکت کے بارے میں امید ظاہر کی۔اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور امام موسی صدر کے فرزند سید صدر الدین صدر سے ملاقات کی۔ جس میں لبنان اور علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

.......

/169