ابنا: اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شہر عوامیہ میں نامعلوم افراد نے ان سفارت کاروں کی گاڑی کو آگ لگا دی لیکن سفارت کار اس حملے میں محفوظ رہے۔سعودی عرب کی پولیس، اس واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے عوام علاقے سے متعلق اپنے ملک کی آل سعود حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہیں اور ان پالیسیوں کے خلاف وہ بارہا احتجاج بھی کرچکے ہیں۔ سعودی عرب کی یہ پالیسیاں علاقے میں کشیدگی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔بعض حلقوں کے مطابق سعودی عرب کی ان پالیسیوں میں ایسے تکفیری مسلح دہشتگردوں کی حمایت کرنا بھی شامل ہے جو علاقے کے مختلف ملکوں میں بے گناہ لوگوں کا خون بہا رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی یہ پالیسیاں نہ صرف مسلمانوں میں اختلاف و تفرقے کا باعث بنی ہوئی ہیں بلکہ ان پالیسیوں سے علاقے میں اغیار کی موجودگی اور ان کی مداخلت کی راہ بھی ہموار ہوتی رہی ہے۔
.......
/169