12 جنوری 2014 - 20:30
سیکڑوں دہشتگردوں نے فوج کے سامنے ڈالے ہتھیار

سيکڑوں دہشتگردوں نے شديد لڑائي کے بعد شامي فوج کے سامنے ہتھيار ڈال ديئے ہيں۔

ابنا: دمشق ميں سرکاري ذرائع نے بتايا ہے کہ  دمشق کے نواحي علاقوں ميں شامي فوج اور دولت اسلاميہ في العراق و الشام اور دوسرے دہشتگرد گروہوں کے درميان شديد لڑائي ہورہي ہے۔ اس دوران اطلاعات ہيں با اثر مقامي شخصايت کي وساطت سے دمشق کي نواحي علاقوں ميں چار سو دہشتگردوں نے اپنے ہتھيار فوج کے حوالے کرديئے ہيں۔ شامي فوج اور بہت سے مسلح گروہوں کے درميان جنگ بندي معاہدے پر بھي عملدرآمد جاري ہے  اور مزيد علاقوں ميں جنگ بندي معاہدے کئے جارہے ہيں۔جنوبي شام کے معظميہ اور برزہ نامي علاقوں ميں مسلح گروہوں اور فوج کے درميان ہونے والے جنگ بندي معاہدے، حکومت کي جانب سے قومي آشتي کے عمل ميں پيشرفت کا ثبوت ہے۔ دوسري جانب الاخباريہ ٹيلي ويژن نے بتايا ہے کہ امريکي خفيہ ادارے سي آئي اے  شام  ميں لڑنے والے مسلح دہشتگرد گروہوں کو اسلحے کے فراہمي کے خفيہ پروگرام پر عمل کررہي ہے۔اس رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ سي آئي اے کي جانب سے شام ميں دہشتگردوں  کو ہتھياروں کي فراہمي کا مقصد خطے ميں امريکہ کے ناجائز مقاصد کو آگے بڑھانا ہے۔

.......

/169