12 جنوری 2014 - 20:30
بارہ ربیع الاول: ہفتہ وحدت کا آغاز

ایک روایت کے مطابق بارہ ربیع الاول پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کا دن ہے اور اسی دن سے ہفتہ وحدت کا آغاز ہوتا ہے۔

ابنا: عید میلاد النبۖی کے حوالے سے دنیا بھر کی طرح پاکستان کے شہروں کراچی، لاہور، پشاور،کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت ملک بھر میں میلاد اور درود و سلام کی محافل جاری ہیں، گھر، محلے، مساجد اور بازار سج چکے ہیں،شہرشہر، گلی گلی چراغاں کیا گيا، مختلف شہروں میں مشعل بردار جلوس نکالے گئے۔ آج بھی مختلف مقامات پر جلوس نکالے جا رہے ہیں اور عاشقانِ رسول سرورکائنات کے حضور نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ ادھر ہندوستان کے مختلف علاقوں میں عید میلادالنۖبی کی مناسبت سے جشن و سرور کی محفلیں جاری ہیں اور مسلمان آپۖ کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ جشن میلادالۖنبی کی مناسبت سے ہندوستان کے مختلف شہروں میں مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کو نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ بعض مسلمان حضور نبی اکرم (ص) کا یوم ولادت با سعادت بارہ ربیع الاول اور بعض مسلمان آپۖ کا یوم ولادت با سعادت سترہ ربیع الاول کو مناتے ہیں اسلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ان درمیانی ایام کو ہفتہ وحدت سے موسوم کیا گيا ہے اور اس دوران ایران میں مختلف تقاریب اور سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوتی ہیں۔

.......

/169