12 جنوری 2014 - 20:30
جنیوا سمجھوتے کی تمام شقوں کی پابندی، فریقیں لے لئے ضروری

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ طے پانے والے سمجھوتے کی بنیاد پر جنیوا سمجھوتے کی تمام شقوں کی پابندی و اس پر عمل درآمد ہر دو فریق کے لئے ضروری ہے۔

ابنا: "سید حسین نقوی حسینی" نے پارلیمنٹ نیوز کے ساتھ گفتگو میں اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ جنیوا سمجھوتے کی تمام شقوں پر عمل درآمد کے راستے میں اپنے تمام وعدوں پرپابند رہنا  گروپ پانچ جمع ایک کے لئے ضروری ہے کہا کہ امریکہ کی سینٹ و کانگریس بحران کھڑا کرنے کے ساتھ اس سمجھوتے پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف پابندیوں کے اٹھائے جانے کے اعلان کے لئے معیّن وقت مقرر نہیں ہے کہ کہ امریکہ و مغربی ممالک حتمی طور پر ایک دن اور ہماہنگ ہوکر ان پابندیوں کو ختم کریں۔ جناب "سید حسین نقوی حسینی" نے مزید کہا کہ امریکی سینٹ و کانگریس کے لئے جنیوا سمجھوتے کے متن پر عمل درآمد کا پیغام یہ ہے کہ اب وہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا حق نہیں رکھتے، اور خلاف ورزی کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران یہ حق رکھتا ہے کہ اس سمجھوتے کے متن پر یکطرفہ طور پر عمل درآمد روک دے۔

.......

/169