ابنا: جوالائی 2013 میں السیسی نے مصر میں جمہوری طور پر منتخب پہلے صدر محمد مرسی کا تختہ الٹ دیا تھا، جس کے بعد سے اس شمالی افریقی ملک میں حالات بہت کشیدہ ہیں اور پر تشدد واقعات میں اب تک ہزاروں لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔
سنیچر کو قاہرہ میں ایک فوجی سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے السیسی نے کہا کہ میں اسی صورت میں صدر بننا پسند کروں گا کہ جب فوج ان کی حمایت کرے اور عوام ان سے اس کے لیے درخواست کریں۔
واضح رہے جنرل سیسی عبوری حکومت میں وزیر دفاع کے منصب پر فائز ہیں اور عبوری حکومت انہی کی تائید اور حمایت سے قائم ہوئی ہے۔
سیسی نے مصر کے عوام سے منگل اور بدھ کو ہونے والے ملک کے آئین پر ریفرنڈم میں شرکت کی اپیل کی۔ ریفرنڈم کے بعد مصر میں صدارتی اور عام انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔
دسمبر 2012 میں دو مرحلوں میں منعقد کرائے گيے ریفرنڈم میں 64 فیصد مصری عوام نے اسلامی آئین کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ 3 جولائی 2013 کو سیسی کی قیادت میں مصری فوج نے محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔.......
/169