10 جنوری 2014 - 20:30
کرزئی کے خلاف امریکی سازش کا انکشاف

امریکہ کے سابق وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے افغانستان میں 2009 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کرکے صدر حامد کرزئی کو ہٹانے کی کوشش کی تھی.

ابنا: امریکہ کے سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اپنی شائع ہونے والی " جنگ میں ایک وزیر کی یادیں اور ذمہ داریاں" نامی کتاب میں امریکہ کو جمہوریت کا مصنوعی حامی قرار دیا ہے .گیٹس نے کہا ہے کہ 2009 کے انتخابات بہت برے تھے اور اس انتخاب میں امریکہ نے کرزئی کو بے دخل کرنے کا ناکام کوشش کی تھی .افغان صدر کافی عرصے سے یہ دعوی کرتے رہے ہیں کہ امریکہ نے انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے انتخابات میں گڑبڑی کرنے کی کوشش کی تھی .جمعہ کو کرزئی کے ترجمان نے کہا کہ جب ہم اس بارے میں بات کرتے تھے تو ہمارے حق میں کوئی مبالغہ نہیں تھا اور اب جب کہ ایک بہت ہی سینئر امریکی عہدیدار نے اس حقیقت کو قبول کر لیا ہے.

.....

/169