ابنا: المنار ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے دھشتگردی کے الزامات کا بہانہ بنا تے ہوئے 15افراد کو2سے 15سال تک کی سزائیں سنائیں اوران کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ جبکہ ایک غیر ملکی باشندے کوملک سے نکال دیا گیا۔ ان افراد پر حکومت کے خلاف سرگرمیوں کا الزام ہے جبکہ اس 22افراد پر مشتمل گروپ کے باقی 7 افراد پر بعد میں مقدمہ چلایا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب کی عدالت نے5سعودی باشندوں پرامن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے من گھڑت الزامات کے تحت5ماہ سے 30سال تک کی سزائیں سنائی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 494738
سعودی عرب کی ایک عدالت نے دھشتگردی کے الزامات کا بہانہ بنا کر 15افراد کو سزائیں سنائیں۔