8 جنوری 2014 - 20:30
عراق: بغداد میں بم دھماکے، متعدد جاں بحق

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دھشتگردانہ بم حملے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق کار بم دھماکے تھے جو بغداد ميں فوجی بھرتی کے ايک مرکز کے سامنے اس وقت ہوئے جب بڑي تعداد ميں نوجوان فوج ميں بھرتی کے لئے لائن لگائے کھڑے تھے۔ حملے ميں پندرہ افراد جان بحق اور تيس کے قريب زخمی ہوئے ہيں۔ ادھر عراق کے صوبے صلاح الدين کے مرکز تکريت اور صوبہ نينوا کے مرکز موصل ميں بھی فوج کے گشتی دستوں کےراستے ميں ہونے والے بم دھماکوں ميں کم از کم تين عراقی فوج جان بحق اور پانچ ديگر زخمی ہوگئے۔ بدھ کي رات شمالی بغداد کے علاقے اعظيمہ ميں مسلح افراد نے حملہ کرکے بارہ عراقی سيکورٹی اہلکاروں کو قتل کرديا تھا۔ ايک اور اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے شمالی عراق کے شہر کرکوک ميں تيل کی ايک پائپ لائن کو بھي دھماکے سے اڑا ديا ہے۔.......

/169