8 جنوری 2014 - 20:30
شب شہادت حضرت امام حسن عسکری (ع)

ایران اسلامی نواسہ رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شب شہادت پر سوگوار ہے۔

ابنا: نواسہ رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شب شہادت کے موقع پر دارالحکومت تھران سمیت ایران کے چھوٹے بڑے شہروں میں امام بارگارہوں میں مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جبکہ ایران کے مقدس شہروں مشہد و قم میں نواسہ رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیھم السلام اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم ہائے مقدس میں زائرین کا بے پناہ رش ہے اور عزادار ان مقدس مقامات پر سینہ کوبی و ماتم داری میں مصروف ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق میں بھی حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے حرم مقدس میں لوگ عزاداری میں مصروف ہیں اور امام زمانہ حضرت امام مہدی عج کو ان کے والد بزرگوار کی شہادت کا پرسہ دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور ہندوستان میں آٹھ ربیع الاول دن کو ایام عزا کے آخری دن کے عنوان سے منایا جاتا ہے ایک روایت کے مطابق واقعہ کربلا اور حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب وانصار کی شہادت کے بعد کربلا والوں کا قافلہ آٹھ ربیع الاول کے دن واپس مدینہ منور پہنچا تھا۔

.......

/169