ابنا: معزول صدرمحمد مرسی کو مظاہرین کوقتل کرانے اور جیل توڑنے کے الزام میں مصری عدالت میں پیش کیا گیا۔ مرسی پرالزام لگانے اورانھیں مزید کیسز میں پھنسانے کے خلاف اخوان المسلمون کے ہزاروں کارکنوں نے دارالحکومت قاہرہ اور ملک کے دیگرشہروں میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیااورمطالبہ کیا کہ مرسی کوبحال کردیا جائے۔ناصرشہر میں سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی اورآنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد زخمی اور سیکڑوں مظاہرین متاثرہوئے۔
.......
/169