8 جنوری 2014 - 20:30
پاکستان،طالبان اور سیکیورٹی فورسیز کے درمیان جھڑپیں متعدد ہلاک

پاکستان میں طالبان گروہ کے افراد اور سیکیورٹی فورسیز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے۔

ابنا: فریقین کے مابین یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب طالبان گروہ کے افراد نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا جس میں تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔یہ جھڑپیں شمال مغربی پاکستان میں واقع قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب ہوئیں جہاں طالبان گروہ کے افراد نے پاکستان کی سیکیورٹی فورسیز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان، پاکستان کے ان سات علاقوں میں شامل ہے جہاں قبائلی نظام نافذ ہے۔

.....

/169