8 جنوری 2014 - 20:30
پاکستان کےوزیراعظم: افغانستان میں امریکہ کو شکست

پاکستان کےوزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں دہشت گردی کے خاتمے، ترقی کے فروغ اور جمہوری استحکام کے اپنے مقاصد حاصل نہیں کیے تاہم اس نے پاکستان کے لیے مسائل پیدا کیے۔

ابنا: پاکستان کےوزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں دہشت گردی کے خاتمے، ترقی کے فروغ اور جمہوری استحکام کے اپنے مقاصد حاصل نہیں کیے تاہم اس نے پاکستان کے لیے مسائل پیدا کیے۔ بدھ کواسلام آباد میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ امریکا افغانستان میں ان لوگوں سے جنگ کررہا ہے جنھیں افغانستان پرسوویت یونین کے حملے کے دوران اس نے خود تربیت دی، انھیں اسلحہ اور فنڈز فراہم کیے ۔ ڈرون حملوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے سنگین نتائج برآمد ہورہے ہیں اس لئے امریکا کواب ڈرون حملے بند کردینے چاہئیں، حکومت تمام فورمز پر یہ معاملہ اٹھارہی ہے۔

.....

/169