8 جنوری 2014 - 20:30
علماء اہلسنّت: سعودی عرب پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے

تنظیم المدارس اہلسنت کے نائب ناظم اعلی مولانا راغب نعیمی ، مدرسہ رسولیہ شیرازیہ کے ناظم اعلی علامہ رضائے مصطفی نقشبندی اور محافظان ختم نبوت کے امیر مولانا محمد اعظم نعیمی اور دیگر اہلسنّت علماء کرام نے تاکید کی ہے کہ پاکستان کے عوام و حکومت اس بات کی اجازت نہ دیں کہ سعودی عرب اس ملک کے داخلی امور میں مداخلت کرے۔

ابنا: تنظیم المدارس اہلسنت کے نائب ناظم اعلی مولانا راغب نعیمی ، مدرسہ رسولیہ شیرازیہ کے ناظم اعلی علامہ رضائے مصطفی نقشبندی اور محافظان ختم نبوت کے امیر مولانا محمد اعظم نعیمی اور دیگر اہلسنّت علماء کرام نے تاکید کی ہے کہ پاکستان کے عوام و حکومت اس بات کی اجازت نہ دیں کہ سعودی عرب اس ملک کے داخلی امور میں مداخلت کرے۔  ان علماء کرام نے پاکستان کی حکومت سے کہا کہ وہ اپنے اصولی فیصلوں پر کوئی کمزوری نہ دکھائیں کیونکہ ماضی میں پاکستان کو سب سے بڑا نقصان بیرونی قوتوں کی وجہ ہی سے ہوا ہے اور بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہی ملکی معاملات خراب ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کے عوام اور دانشور طبقے کا یہ خیال ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں وہابی افکار و نظریات کی ترویج کے دائرے میں تکفیری گروہوں کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔

.......

/169