ابنا: امام بارگاہ قصر سجاد کے خطیب اور حشمت علی سکول کے ٹیچر نذیر حسین عمرانی نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے، جنہیں سنٹرل اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نذیر حسین عمرانی راولپنڈی کے علاقے صادق آباد سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نذیر حسین عمرانی کا آپریشن جاری ہے اور اس وقت ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ نذیر حسین عمرانی حشمت علی سکول میں بطور ٹیچر کے بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے فائرنگ کے اس واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
.......
/169