6 جنوری 2014 - 20:30
عرب حکمرانوں کے محلوں کي سيکورٹي بليک واٹر کے حوالے

متحدہ عرب امارات کے حکام کے قريبي ذرائع نے انکشاف کيا ہے کہ آل نہيان خاندان کے شيوخ نے اپنے محلوں اور بنگلوں کي حفاظت کي ذمہ داري امريکي سيکورٹي کمپني بليک واٹر کے سپرد کر رکھي ہے۔

ابنا: ابوظہبي کے وليعہد شيخ محمد بن زائد آل نہيان کے خاندان کے ايک قريبي ذريعے نے اس بات کا انکشاف کيا ہے کہ شيخ محمد نے اپنے بھائيوں اور اس رياست کے ديگرشيوخ کے محلوں کي سيکورٹي بليک واٹر کمپني کے سپرد کررکھي ہے۔ خبروں کے مطابق العين اور ابوظہبي ميں شيخ محمد بن زائد آل نہيان کے محلوں، اسي طرح متحدہ عرب امارات کے سربراہ شيخ خليفہ بن زائد آل نہيان سے وابستہ محلوں اور متحدہ عرب امارات کے ديگر شيوخ کےمحلوں اور بنگلوں کي سيکورٹي کي ذمہ داري بليک واٹر کے سپرد کردي گئي ہے۔متحدہ عرب امارات کے اخبارات نے بھي 2013 ميں اپني رپورٹوں ميں لکھا تھا کہ متحدہ عرب امارات کي حکومت نے بليک واٹر کے ساتھ معاہدے کئے ہيں اور يہ کمپني پانچ سو اناسي ملين ڈالر کي ماليت کے معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات کے شيوخ اور شہزادوں کے محلوں کي حفاظت کرے گي ۔ اس معاہدے کے تحت بليک واٹر کمپني کے آٹھ سو ايجنٹ ان محلوں کي حفاظت کے لئے مامور ہوں گے۔

.......

/169