ابنا: رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آور سکول یونیفارم میں اسکول کے گیٹ پر پہنچا۔ اعتزاز حسن بھی گیٹ پر تھا۔ اس کو حملہ آور مشکوک لگا اس نے تفتیش کرنی شروع کر دی اور حملہ آور کو اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا۔ حملہ آور سکول میں داخل نہ ہو سکنے کی وجہ سے خود کش مواد کو وہیں بلاسٹ کر دیا جس سے اعتزاز زخمی ہو گیا۔

اسے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید گیا۔ اعتزاز نے ایک مذہبی اور قومی ذمہ داری اداکرتے ہوئے اپنی جان جان آفرین کے سپرد کر دی۔



.....
/169