4 جنوری 2014 - 20:30
ایران سے مذاکرات امریکہ کے فائدے میں

جنگ مخالف تنظیم بی رسلز ٹریبیونل کے رکن نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات امریکہ کے فائدے میں ہیں۔

ابنا: ڈریک ایڈریانسنز نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ کی حکومت کو چاہیئے کہ وہ مشرق وسطی میں جنگ کی آگ بھڑکانے کے بجائے ایران سے مذاکرات کی فکر کرے۔ ایڈریانسنز نے کانگریس کے بعض اراکین کی انتہا پسندی اور خلاف ورزی کی طرف اشارہ  کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو ان خلاف ورزیوں کے سامنے تسلیم ہوکر ملک کے مفادات کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیئے۔ اس جنگ مخالف سیاسی رہنما نے کہا ہے کہ امریکہ کے پالیسی ساز اداروں اور وزارت خارجہ میں صیہونی لابیاں فعال ہیں اور خاص طور سے ایران کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔

.......

/169