3 جنوری 2014 - 20:30
خیبر پور میں سید احسان رضا رضوی شہید

صوبہ سندھ کے علاقے خیبر پور میں عزاداری سید الشہدا(ع) کے انعقاد میں فعال جوان سید احسان رضا رضوی کو سپاہ صحابہ کے عناصر نے گولی مار کر شہید کر دیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر صوبہ سندھ کے علاقے خیبر پور میں عشق حسینی اور خون رضوی رکھنے والے ۳۸ سالہ جوان سید احسان رضا رضوی ابن سید انصار حسین رضوی کو شب شہادت امام رضا علیہ السلام سپاہ یزید نے گولیوں سے چھلنی کرکے شہید کر دیا۔اطلاعات کے مطابق جمعرات شام کو شب شہادت امام ھشتم (ع) ان کی نسل پاک سے تعلق رکھنے والے جوان سید احسان رضا رضوی کو ظالموں نے اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے آبائی وطن خیبر پور میں شیعہ مسجد حیدری کے سامنے اپنی دکان میں مصروف کار تھے۔ شہید عاشق امام حسین(ع) و عزاداری تھے بتایا جاتا ہے کہ مجالس کے انتظام و انصرام میں پیش پیش رہتے تھے اور علاقے کے فعال افراد میں سے تھے اسی وجہ سے دشمنوں کی آنکھوں کا کانٹا بن گئے۔شہید کو گولیوں کا نشانہ بنانے سے پہلے کئی بار دھمکیاں بھی دی گئی تھی مگر شہید نے جذبہ حسینی رکھتے ہوئے کسی دھمکی کی کوئی پراہ نہ کی اور خود کو شہدائے عزاداری کی فہرست میں شامل کر دیا۔اطلاعات کے مطابق سپاہ صحابہ کے عناصر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے اور شہید کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ پہلے ہی دار فانی سے جا چکے تھے۔علاقے کے افراد نے شہید کا تشییع جنازہ کر کے جمعہ کے روز کراچی کے وادی حسین قبرستان میں انہیں دفن کر دیا۔.........242