2 جنوری 2014 - 20:30
مصر میں پولیس اورمعزول صدرمرسی کے حامیوں میں جھڑپ، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مصر میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان چھڑپوں کے نتیجے میں 2 مظاہرین ہلاک جبکہ پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

ابنا: مصر میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان چھڑپوں کے نتیجے میں 2 مظاہرین ہلاک جبکہ پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں سابق معزول صدر محمد مرسی کے ہزاروں حامی سڑکوں پرنکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید مظاہرے کئے تاہم 2 صوبوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان چھڑپوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق اسماعیلیہ شہرمیں پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں اس دوران  جھڑپ میں ایک شخص ہلاک اورپولیس افسر سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ، دوسری جانب قاہرہ کے جنوبی مغربی علاقے فایوم میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، حکومت نے حالات پر قابو پانے کے لئے ملک بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی  ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲