ابنا: تہران میں آج نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا ہے کہ سعودی عرب علاقہ میں امریکی سازشوں اور منصوبوں کا مجری ہے اور جنیوا 2 کانفرنس ایران کے بغیر ناتمام اور نامکمل رہےگی۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ علاقہ میں سعودی عرب کے تعاون سے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔ خطیب جمعہ نے اسلامی ممالک میں سلفی وہابیوں کے ہولناک اور بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سلفی وہابیوں کے ذریعہ اسلام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کو وہ سلفی وہابیوں کے خلاف کھڑے ہوجائیں اور سلفی تکفیریوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی تلاش و کوشش کریں اور شیعہ اور اہلسنت علماء کو چاہیے کہ وہ ملکر سلفی تکفیریوں کو اسلام سے خآرج قراردیں۔...../169
2 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 491828
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب علاقہ میں امریکی سازشوں اور منصوبوں کا مجری ہے اور جنیوا 2 کانفرنس ایران کے بغیر ناتمام اور نامکمل رہےگی۔