1 جنوری 2014 - 20:30
کابل، واشنگٹن معاہدہ، شیعہ علماء بھی مخالف

کابل – واشنگٹن سمجھوتے کی مخالفت، کافی زور پکڑتی جارہی ہے اور اب شیعہ علماء کونسل نے بھی اپنی مخالفت کا اعلان کر دیا ہے۔

ابنا: شیعہ علماء کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل – واشنگٹن سمجھوتے پر افغانستان کی تمام اہم شخصیات اور مختلف جماعتوں کی مخالفت کے پیش نظر اس سمجھوتے پر دستخط حرام کی حیثیت رکھتے ہیں اور افغانستان کے صدر حامد کرزئی کو چاہیئے کہ اس سمجھوتے پر ہرگز دستخظ نہ کریں۔اس اعلان میں اس سمجھوتے پر لویہ جرگہ کی حمایت کو غیرمنطقی اور سوجھ بوجھ سے عاری قرار دیا گيا ہے۔اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ لویہ جرگہ افغان عوام کی نمائندگي نہیں کرتی اور افغانستان میں عوام کے سبھی نمائندے اس سمجھوتے کے خلاف ہیں اس رو سے تمام افغان عوام، اس سمجھوے پر دستخط کئے جانے کی مخالفت کرتے ہیں۔اس بیان میں کابل واشنگٹن سمجھوتے پر دستخط نہ کرنے کے افغان صدر حامد کرزئی کے موقف کی قدردانی کی گئی ہے۔افغانستان کی شیعہ علماء کونسل نے افغان عوام میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ امریکہ، افغانستان پر زبردستی کوئی معاہدہ مسلط نہیں کرسکتا اور افغان قوم، کبھی کسی سے مرعوب نہیں ہوسکتی۔.......

/169