ابنا: پاکستان کے شہرکوئٹہ میں زائرین کی بس پر ہونے والے خودکش دھماکے کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جا رہی ہے۔کوئٹہ سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہرکوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب اخترآباد میں کل زائرین کی بس پر ہونے والے خودکش دھماکے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پرکوئٹہ میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جا رہی۔ تمام دکانیں اور مارکیٹیں بند ہیں اور ٹریفک بھی معمول سے بہت کم ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور کوئٹہ کے امام جمعہ سید ہاشم موسوی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دھشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل جمعہ کو اس واقعہ کے خلاف یوم احتجاج منیایا جائے گا۔ واضح رہے کہ کل زائرین کی بس ایران سے کوئٹہ جارہی تھی کہ اس پر خودکش دھماکہ کیا گیا جس سے زائرین کی بس میں آگ لگ گئی۔ اس دھماکے میں اب تک 3افراد شہید اور31زخمی ہوئے جن میں 12خواتین بھی شامل ہیں۔ جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں 7افراد شہید ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ یہ نئے سال 2014 کا پہلا دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ اس سے قبل2013میں بھی زائرین کی کئی بسوں پر حملے ہوئے تھے جن میں200 سے زائد زائرین شھید اور زخمی ہوئے تھے۔مجلس وحدت مسلمین،شیعہ علماء کونسل نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا۔ جبکہ پاکستان کے صدر،وزیراعظم اور دوسری سیاسی اور مذھبی جماعتوں کے رہنماوں سمیت تحریک انصاف اور ایم کیوایم نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 491505
پاکستان کے شہرکوئٹہ میں زائرین کی بس پر ہونے والے خودکش دھماکے کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جا رہی ہے۔