اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام رضا علیہ السلام کی دردناک شہادت کے موقع پر ڈیڑھ لاکھ سے زاید زائرین پاپیادہ مشہد مقدس میں حرم امام رووف (ع) پر حاضر ہوئے ہیں جن میں ۶۰۰ زائرین کا تعلق اہلسنت سے ہے۔اہلسنت و الجماعت کے کئی کاروان پیدل چل کر مشہد مقدس میں امام غریب الغربا (ع) کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں جبکہ دوران راہ بھی جس جس سنی گاوں سے زائرین کے قافلے گزرے گاوں والوں نے زائرین کی بہترین پذیرائی کی۔حرم رضوی کے شعبہ زائرین کے سربراہ کے مطابق اس سال شہادت امام رضا علیہ السلام کے موقع پر ملک اور بیرون ملک سے ۳۰ لاکھ زائرین مشہد المقدس میں حاضر ہو کر عزاداری اور ماتم داری کرنے میں مشغول ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کی بسنت اس سال امام ہشتم کی شہادت کے ایام میں ۲۵ فیصد زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 491400
آخر صفر امام ہشتم علی بن موسی الرضا(ع) کی دردناک شہادت کے موقع پر ملک اور بیرون ملک کے ۳۰ لاکھ زائرین نے آپ کے حرم میں حاضر ہو کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا ہے۔