31 دسمبر 2013 - 20:30
ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کے مذاکرات

امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی مذاکرات میں پیشرفت ہوئي ہے اور امید کی جاتی ہے کہ پانچ جمع ایک گروپ بہت جلد جنیوا معاہدے کی اساس پر جامع معاہدے کی طرف بڑھنے لگيں گے۔

ابنا: امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے منگل کو کہا ہے کہ جنیوا مذاکرات میں پیشرفت ہوئي ہے اور امید ہےکہ فریقین جنیوا معاہدے پر عمل درآمد کے لئے کسی سمجھوتے تک پہنچ جائيں گے۔ واضح رہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان چوبیس نومبر کو جنیوا میں ایک عبوری معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدے پر عمل درآمد کے لئے ماہرین کے مذاکرات ہورہے ہیں۔

.....

/169