ابنا: صہیونی ریاست کی جاسوسی تنظیم کے سابق سربراہ نے ایک اسٹراٹیجیک سینٹر سے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل کا بنیادی ہدف یہ ہے کہ عراق علاقے اور عرب ملکوں کی سطح پر کسی طرح کا کردار ادا نہ کرپائے کیونکہ اس سے اسرائیل کی سکیورٹی کو خطرے لاحق ہوسکتے ہیں۔ صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے اس صہیونی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائيل کا ایک ہدف کردوں کی حمایت کرکے مستقل کرد ملک قائم کروانا ہے اور تل ابیب برسوں سے اس ہدف کے لئے کام کررہا ہے۔ اس صہیونی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائيل اپنی ساری توانائيوں کا استعمال کرکے یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ عراق ایک متحد اور طاقتور ملک کے طورپر نہ ابھر سکے۔ واضح رہے کہ عراقی حلقوں نے بارہا اس بات پر تاکید کی ہے کہ صہیونی ریاست، ملت عراق کے خلاف سازشیں کررہی ہے۔ صیہونی جاسوسوں نے امریکہ کے حملوں کے بعد عراق سے لاکھوں آثار قدیمہ چوری کرکے عالمی منڈی میں فروخت کردیئے ہیں۔
.......
/169