31 دسمبر 2013 - 20:30
افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء، پاکستان کی تشویش

واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء خوش آئند نہیں ہے۔

 ابنا: جلیل عباس جیلانی نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء کے بارے میں ہونے والے مذاکرات تک سے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، کہا کہ یہ رد عمل، اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء سے افغان عوام کو گہری تشویش لاحق ہے۔امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر نے مزید کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء اسلام آباد کی جانب سے مزید سیکیورٹی ذمہ داری کا متقاضی ہے اور پاکستان کو علاقے میں سیکیورٹی کے تحفظ کیلئے ماضی سے کہیں زیادہ سرگرم عمل ہونا پڑیگا۔
جلیل عباس جیلانی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ دنیا کی بڑی اقتصادی طاقتوں کے ساتھ پاکستان کے تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مستحکم بنانا اسلام آباد کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات بھی بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں تاہم توانائی کے شعبے میں تعاون، پاکستان کے اہم اقدامات میں سے ہوگا۔ امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر نے، جو ہندوستان میں بھی رہ چکے ہیں، نئی دہلی سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے رجحان سے فائدہ اٹھائے ورنہ بہت بڑا موقع ہاتھ سے نکل جائیگا۔

.......

/169