ابنا: العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ شام کا نظام برطرفی کے ہر طرح کے خطرے سے باہر نکل چکا ہے کہا کہ شام کے بحران سے متعلق منعقد کی جانے والی جنیوا دو کانفرنس میں بشار اسد کے مخالفین کی شرکت ضروری ہے کیونکہ شام کے نظام کی سرنگونی کا وقت گزر چکا ہے۔ انھوں نے امریکہ کے شام مخالف موقف کی تبدیلی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ بات واشنگٹن کی سمجھ میں آگئي کہ طاقت کے ذریعے شام کی حکومت کو سرنگوں نہیں کیا جاسکتا تو اس نے اس ملک کے نظام سے متعلق اپنا موقف تبدیل کر لیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قطر کے وزیر خارجہ خالد بن محمد عطیہ نے بھی الجزائر کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کا دعوی کیاتھا کہ شام کا بحران صرف سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ قطرشام کے دہشتگردوں کی ہمہ گیر حمایت کرتا ہے اور شام کے بحران میں اس کا اہم کردار ہے اور اب وہ اس بحران کےسیاسی حل کا مدعی ہے۔ شام کے بحران کے حل کے لۓ بائيس جنوری دو ہزار چودہ کو سوئٹزر لینڈ میں جنیوا دو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں تیس ممالک شرکت کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 491051
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے کہا ہےکہ شام کے صدر بشار اسد کی پوزیشن انتہائی مستحکم ہے۔