29 دسمبر 2013 - 20:30
ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے جینوا مذاکرات

اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ماہرین کے مذاکرات، جینوا میں آج دوبارہ شروع ہوگئے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ماہرین کے مذاکرات، جینوا میں آج دوبارہ شروع  ہوگئے۔ ان مذاکرات میں سیاسی اور عالمی امور کے ڈائرکٹر حمید بعیدی نژاد اور یورپ میں خارجہ پالیسی کمیشن کی نائب سربراہ اسٹیفن کلیمنٹ شرکت کررہے ہیں۔ ادھر ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ا گر مذاکرات کا ت‍قاضا ہوا کہ اعلی سطح پر مذاکرات کئے جائيں تو مذاکرات کی سطح نائب وزرا خارجہ تک بڑھا دی جائے گي۔قابل ذکر ہے کہ جنیوا اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ماہرین کے مذاکرات کے بارے طے پایا ہے کہ یہ مذاکرات نتیجہ نکلنے تک جاری رہیں گے۔......./169