29 دسمبر 2013 - 20:30
دینی مقدسات کے دفاع میں ملت ایران ہمیشہ آمادہ: صدر مملکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اسلام و دینی مقدسات کے دفاع میں ایران کے عوام کی ہمیشہ آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اسلام و دینی مقدسات کے دفاع میں ایران کے عوام کی ہمیشہ آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
 صدارتی پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر"حسن روحانی" نے آج کابینہ کے اجلاس میں 9 دی کی آمد اور اس دن کے بصیرت کے عنوان سے نام رکھے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بصیرت ؛ صرف ایک دن سے مختص نہیں اور توہین و انتہا پسندی کے ساتھ ساز گار نہیں ، کیونکہ ایران کے مفادات اور زمان و مکان کی صیحح تشخص ، بصیرت کا جزولاینفک ہے۔  صدر مملکت ڈاکٹر"حسن روحانی" نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہ 9 دی کے مثالی وبے نظیر اجتماعات میں  ایران کے عوام کی عظیم الشان شرکت، اسلام و دینی مقدسات کے دفاع اور فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے عقیدت و احترام اور ایران کے اسلامی انقلاب و رہبر انقلاب اسلامی سے بھر پور حمایت کی آئینہ دار تھی، تاکید کی کہ ملت ایران نے 9 دی کے دن اپنی باعظمت موجودگی کے ساتھ ، اغیار و انقلاب کے دشمنوں کو دندان شکن جواب دیا ہے۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲