ابنا: ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے امور کی اعلی کونسل کے سکریٹری " سید جواد قوام شھیدی " سے ملاقات ميں بیرون ملک مقیم ایرانیوں کی شناخت اورمنزلت کے فروغ کے دائرے میں پالیسیاں عمل میں لائے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے، اس سلسلے میں بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے امور کی اعلی کونسل کے سکریٹریٹ سے بھرپور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ بیرون ملک ایرانیوں کے امور کی اعلی کونسل کے سکریٹری سید جواد قوام شھیدی نے بھی اس ملاقات ميں اس کونسل کی اہیمت کا ذکر کرتے ہوئے سکریٹریٹ کے پروگراموں اور ترجیحات کے بارے میں وضاحت پیش کی۔
.......
/169