ابنا: غزہ کے محاصرے کے خلاف سرگرم عمل تنظیم کے سربراہ جمال خضری نے غزہ میں انسانی غذائي اور طبی المیے کی بابت خبردار کیا ہے۔ فلسطینی نیوز ایجنسی سما کے مطابق غزہ کا واحد پاور ہاؤس بھی ایندھن کی کمی کے باعث اب رک جائے گا اور اس کے نتیجے میں غزہ میں انسانی، غذائي اور ماحولیاتی المیے رونما ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت غزہ کے لئے ایندھن کی ترسیل روک کر اس علاقے کے پندرہ لاکھ افراد کو انسانی المیے سے روبرو کرنا چاہتی ہے۔ جمال خضری نے کہا کہ صیہونی حکومت نہ صرف ایندھن کی ترسیل کی راہ میں روکاٹیں کھڑی کررہی ہے بلکہ عوام کی ضرورت کی تمام اشیاء کو غزہ میں آنے سے روک رہی ہے۔واضح رہے غزہ میں غذائي اور ادویہ جات کی کمی کے باعث شدید بحران پیدا ہوگيا ہے۔ صیہونی حکومت نے دوہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کررکھا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 490481
غزہ کے محاصرے کے خلاف سرگرم عمل تنظیم کے سربراہ جمال خضری نے غزہ میں انسانی غذائي اور طبی المیے کی بابت خبردار کیا ہے۔