27 دسمبر 2013 - 20:30

عراق میں ایک رکن پارلیمان کی گرفتاری کی کارروائی کے دوران کم از کم چھ لوگ ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

ابنا: عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق، رکن پارلیمان احمد العلوانی ملک میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

سنیچر کی صبح پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے العوانی کی گرفتاری کے لیے رمادی میں واقع جب ان کے گھر پر چھاپہ مارا تو ان کے مسلح محافظوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔

اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس تصادم میں العوانی کے ایک بھائی سمیت پانچ محافظ ہلاک ہو گئے، جبکہ دس سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

العوانی پر الزام ہے کہ وہ بیرونی ممالک کی حمایت سے عراق میں القاعدہ سے منسلک تکفیری دہشت گرد گروہوں کی مدد کر رہے ہیں اور ملک کو غیر مستحکم کر رہے ہیں۔

.....

/169