27 دسمبر 2013 - 20:30

لبنان میں ایران کے سفیر نےکہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں مظلوموں کا دفاع کرنا اسلامی جمہوریۂ ایران کی اصولی اسٹراٹیجی ہے ۔

ابنا: بیروت میں ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی نے ، گذشتہ دنوں ایرانی سفارتخانے کے سامنے ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات ميں ، لبنان میں قومی و اسلامی  اتحاد پر تاکید کی ۔ ایران کے سفیر اور ان کے ہمراہ وفد نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا ۔ واضح رہے کہ 19 نومبر کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے باہر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں ایران کے کمرشل اتاشی ابراہیم انصاری سمیت 25 افراد شہید اور 150 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔

.......

/169