27 دسمبر 2013 - 20:30
افغانستان، 12 برسوں میں 2285 امریکی فوجی ہلاک ہوئے

افغانستان میں گذشتہ 12 سالوں کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 2285 ہوگئی۔

ابنا: امریکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2001ء سے لیکر اب تک افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں میں سے 2285 ہلاک ہوگئے۔ نیٹو میں شامل رکن ممالک کے ہلاک ہونے والے فوجی اس کے علاوہ ہیں۔ امریکہ نے 2014ء میں افغانستان سے انخلا کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

.......

/169