25 دسمبر 2013 - 20:30
عالمی استعمار، انسانی حقوق کا بہانہ بنا کراسلام کے خلاف برسرپیکارہے

آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی نے کہا عالمی استعمار انسانی حقوق کا بہانہ بنا کر اپنے بہت سے منصوبوں پرکام کررہا ہے اوراس کے ذریعے اپنے مخالفین کوزیرکرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ابنا: آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی نے ۲۵دسمبرکو حجۃ الاسلام والمسلمین ارسطا کواسلامی انسانی حقوق کے کمیشن کا ایوارڈ عطاکرنے والے اراکین سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ انسانی حقوق کا موضوع بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اورعالمی استعماربھی اسی پرزوردیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ عالمی استعمارانسانی حقوق کے سائے میں اپنے منصوبوں کوعملی جامہ پہنانے اوراپنے مخالفین کو زیرکرنے کی کوشش کررہا ہے۔شیعوں کے مرجع تقلید نے کہا ہے کہ اگرہم ایٹمی مسئلے پران سے سمجھوتہ کرلیتے ہیں تو انسانی حقوق پران سے سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ اس کے ذریعے اسلامی نظام کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔آیت اللہ مکارم شیرازی نے ان ممالک کی استعماری سوچ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طاقت اورقدرت کے بل بوتے پردنیا کے لوگوں سےاپنی بات منوانا چاہتے ہیں اورانسانی حقوق کا بہانہ بنا کردین اسلام کی تعلیمات پرسوالیہ نشان لگانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ انسانی حقوق کے موضوع کے حوالے سے ہمیں دفاعی پوزیشن میں نہیں رہنا چاہیے بلکہ ہمیں یورپ سے اس مسئلے میں دوٹوک اور ٹھوس موقف سے بات کرنی چاہیے۔حوزہ علمیہ قم کے ناموراستاد نے اسلام کی منطق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام اورتشیع کی منطق مضبوط اورمستحکم ہے لہذا اللہ تعالی پرتوکل اوراہل بیت علیہم السلام کی روش پر چل پران پرغلبہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے تکفیری گروپوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گروپ اسلام اورمسلمانوں کے لیے خطرہ شمارہوتے ہیں لہذا دنیا کے لوگوں کواس گروپ سے آگاہ کرنا چاہیے۔

.......

/169