ابنا: ذرائع کے مطابق ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے اپنی کابینہ کے 10 وزرا تبدیل کر دیئے ہیں جن میں نائب وزیر اعظم بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے ترکی کے 3 وزیر اپنے بیٹوں پر کرپشن کے الزامات سامنے آنے کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان اور مستعفی ہونے والے دو وزرا نے مالی بدعنوانی اور کرپشن کے الزامات کو حکومت اور عوام کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔ترک کابینہ کے بعض اراکین کے بیٹوں کے بارے میں مالی بدعنوانی سے متعلق الزامات سامنے آنے کے بعد استنبول میں وسیع پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرہ بھی کیا گیا جہاں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔مبصرین کا خیال ہے کہ ترکی میں مالی بدعنوانی اور کرپشن کے الزامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والا سیاسی بحران اب شدّت اختیار کرتا جارہا ہے جس سے نہ صرف ترکی کی حکومت کو اپنے ملک کی رائے عامّہ میں رسوائی کا سامنا ہے بلکہ مالی بدعنوامنی کے ان الزامات سے وزیر اعظم رجب طّیب اردوغان کی جماعت کی ساکھ کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔ترکی کے سیاسی بحران نے اس اعتبار سے نیا رخ اختیار کرلیا ہے کہ کرپشن کے لگنے والے الزامات کے بعد اس ملک میں وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔
.......
/169