اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی لبنان کے شہر صیدا کے بعض علاقوں میں لبنانی فوج کے ذریعے ہوئے آپریشن کے دوران آج صبح دھشتگردوں کا سرغنہ تکفیری شیخ بھی ہاتھ لگ گیا۔لبنان کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق تکفیری شیخ علاء الدین اپنے دو ساتھیوں محمد الصوری اور محمد العر کے ہمراہ لبنان فوج کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق شیخ علاء الدین تکفیری مفتی احمد الاسیر کا ساتھی ہے جس کے انڈر دھشتگرد ٹولہ جنوبی لبنان میں دھشتگردانہ کاروائیاں کر رہا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ان افراد کو گرفتار کرنے سے لبنانی فوج نے صیدا میں دھشتگردوں کے ذریعے آئندہ ہونے والی کاروائیوں کے بارے میں معلومات حاصل کر لی ہے۔لبنانی فوج نے جنوبی لبنان کے اندر اس آپریشن کے دوران کافی مقدار میں اسلحہ اور بارود برامد کیا ہے۔

