ابنا: مرضیہ افخم نے آج تہران میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں ایران کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں پاس کی جانے والی قرارداد پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد، حقائق کے بالکل برخلاف ہے۔مرضیہ افخم نے کہا کہ انسانی حقوق کی بنیاد، انسان کی ترقی و کمال اور تمام ملکوں کی پرامن بقائے کا وسیلہ ہے، کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے میں انسانی حقوق کے مسئلے کو ایک سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ مغربی ممالک، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ایک بڑا ماضی رکھتے ہیں۔ ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایران میں شریعت اسلامی کے مطابق اپنے بنیادی آئیں کے دائرے میں تمام شہریوں کے حقوق کو مکمل حمایت حاصل ہے۔واضح رہے کہ بدھ کے روز ایران کے خلاف ایک قرارداد میں، جس کا مسودہ کینیڈا نے تیار کیا تھا، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گيا ہے۔
.......
/169