ابنا: ذرائع کے مطابق پولیس نے لاہور سے گرفتار ہونے والے 2 ملزموں سے تفتیش کے بعدملعون غلام رسول شاہ کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام رسول شاہ کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملعون ملک اسحق کے دست راس ہیں۔ پولیس نے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ تاہم پولیس نے ملزم کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس پر علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے شدید دباؤ ہے، جس پر پولیس ملزموں کی گرفتاری کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے۔
.......
/169