15 دسمبر 2013 - 20:30
شامی پناہ گزینوں کی اسمگلنگ کے الزام میں 4 پاکستانی شہری گرفتار

یونان میں حکام نے چار پاکستانی شہریوں کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرکے ان کی حراست سے آٹھ شامی شہریوں کو بازیاب کرایا ہے۔

ابنا: پولیس حکام کے مطابق پاکستانی شہریوں نے 10 شامی مہاجرین کواغوا کے بعد ایتھنز ایئرپورٹ کے قریب ایک مکان میں کئی روز سے یرغمال بنا رکھا تھا اور انہیں زنجیروں سے باندھ رکھا تھا۔

مکان سے دو شامی مہاجرین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دیدی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے یونانی پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار کیے گئے چار پاکستانی شہری جرائم پیشہ گروہ کے رکن ہیں جو پناہ گزینوں کو یرغمال بنانے اور سمگل کرنے میں مہارت رکھتے ہیں اور پناہ گزینوں کو یرغمال بنا کر رقم وصول کرتے ہیں۔

پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق ایتھنز کے قریب کاروپی کے علاقے میں ایک گھر سے آٹھ شامی باشندوں کو بازیاب کرایا گیا جنھیں زنجیروں میں جھکڑ کر رکھ کر مارا پیٹا جاتا تھا۔

مغویوں کو کھانے کے لیے بہت کم خوراک دیا جاتا اور انھیں رقم ادا کرنے کے لیے اپنے لوحقین سے بات کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

.......

/169