15 دسمبر 2013 - 20:30
ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی برلن کے دورے پر

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی جرمن حکام سے بات چیت کے لیے برلن کے دورے پر ہیں۔

ابنا: عراقچی جرمن وزارت خارجہ کی دعوت پر برلن کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں، وہ اپنے اس دورے میں جرمن حکام کے ساتھ نومبر میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے علاوہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ قومی و بین الاقوامی سطح پر سماجی ترقیات کے لیے سرگرم کوربر فاؤنڈیشن میں ایک تقریر بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ 24 نومبر کو جنیوا میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے عبوری جوہری معاہدے میں جرمنی بھی فریق ہے۔

اس معاہدے کے تحت ایران نے اپنے جوہری توانائی کے پروگرام میں رضاکارانہ طور پر مزید شفافیت لانے کے لیے اپنی جوہری سرگرمیوں کو بہت معمولی حد تک محدود کرنے کے لیے کہا تھا۔

جس کے عوض اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی نے ایران کے خلاف مغربی ممالک کی جانب سے عائد پابندیوں کو کم کرنے اور کسی بھی طرح کی نئی پابندیاں عائد نہیں کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

.....

/169