اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے میڈیکل ذرائع کے مطابق اس ملک میں سر گرم مسلح افراد نے ’’عدرا‘‘ کے علاقے میں ۸۰ عام شہریوں کا قتل عام کر دیا ہے۔شامی فوج نے کل عدرا کے گردو نواح کے علاقوں میں دھشتگردی ٹولوں کو ٹارگٹ بناتے ہوئے عدرا کے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔شامی فوج کی دھشتگردوں کے ساتھ ہونے والی ان جھڑپوں میں بہت سارے مسلح افراد کو نابود اور کچھ کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ہےروسیا الیوم نیوز ایجنسی کے مطابق عدرا کے علاقے میں فوج اور دھشتگردوں کے درمیان جھڑپیں ابھی جاری ہیں اور شامی فوج کو مزید پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
15 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 489110
شام میں سر گرم دھشتگردوں نے عدرا کے علاقے میں ۸۰ عام شہریوں کا قتل عام کر دیا ہے۔