ابنا: علیکم السلاماس میں کوئی شک نہیں کہ علی (ع) اللہ کے ولی ہیں اور اس بات پر عقیدہ رکھنا اسے زبان پر جاری کرنا اسے دل میں اتارنا سب ایک مومن کے لیے ضروری اور واجب ہے اور یاد رہے علی علیہ السلام نہ صرف غدیر بلکہ ابتدائے خلقت سے ہی ولی خدا تھے اور نہ علی علیہ السلام بلکہ تمام ائمہ اسی مقام پر فائز ہیں لیکن جہاں تک نماز یا دیگر واجبات کا مسئلہ ہے انہیں ویسے ہی انجام دینا پڑے گا جیسے رسول اور ائمہ اطہار نے انجام دیے ہیں اگر آپ کے بقول کہ علی (ع) کو غدیر میں مولا بنایا تو اس کے بعد دو کے بجائے تین کلمے ہو گئے۔ اگر ایسا ہے تو آنحضرت کے بعد خود امیر المومنین اور ائمہ طاہرین کو تو ایسا کرنا چاہیے تھا اگر انہوں نے تشھد میں شہادت ثلاثہ کو نہیں پڑھا تو ہم اضافہ کرنے کی اجازت نہیں رکھتے نماز ایک تعبدی عمل ہے ویسے ہی انجام دینا ہو گا جیسے ائمہ طاہرین نے انجام دیا۔آپ نے یہ کہا کہ پہلے نماز میں علی ولی اللہ پڑھتے تھے اب نہیں پڑھتے اب منع کیا جاتا ہے یہ بات ثابت کہاں سے لائے ہیں کہ پہلے پڑھتے تھے اگر پہلے پڑھتے ہوتے تو اب بھی پڑھتے رہتے نماز کو کوئی بدل نہیں سکتا۔ رہی بات امام سے پوچھنے کی تو کوئی مجتہد امام سے نہیں پوچھ سکتا اس لیے کہ امام سب سے غائب ہیں اور پھر یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس سے دین خطرے میں ہو کہ اب اسے امام ہی حل کر سکتے ہیں ایسی کوئی بات نہیں نماز جیسی اس وقت ہے ایسی ہی ائمہ اطہار کے زمانے اور رسول کے زمانے میں بھی تھی اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ کوئی لا سکتا ہے اگر اس میں ذرہ برابر اضافہ یا کمی کی تو بدعت ہو جائے گی اور بطلان نماز کا باعث بنے گی۔ شیعہ ہونا کیا اسی بات پر منحصر ہے کہ نماز کے تشہد میں ہی شہادت ثالثہ پڑھیں۔ اگر ایسا نہ کیا تو شیعہ نہیں کہلائیں گے؟شیعہ کا مطلب یہ ہے کہ ہم ائمہ طاہرین کے نقش قدم پر چلیں ان کی کما حقہ پیروی کریں زبان سے اقرار کافی نہیں ہے عمل ضروری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
Salam Mera maqsad bahes karna Nahi ager rasool e khuda ne kah diya jis jis ka Mai Mola us us ka Ali mola jub rasool khuda Duniya ke samnay aye tu kal Mai 2 shahadtey thi tub jub sub Islam qabool karte thay tu Allah or uske rasool ki gawai detey thay rasool e khuda kalma ye hi para tu iska mutlab hai hum bhi yehi kalma parey jo rasool ne para Lakin hum Ali yun wali ullah ki gawai detay hain kalme Mai woh mana nahi hai tu namaz Mai kyu mana hai tashud Mai jub hum Allah or usk rasool ki gawai detay hain hum waleyet Ali ka iqrar kyu Nahi karte Bat ye ab ki generation Janna chati hai asa kyu uski kya waja ap se bahes karna Nahi waja Janna hai ke ake shia honey ki waja se tashud Mai kyu wajib Nahi howa Jub k shia ke kalmey Mai wilayet Ali ka iqrar lazim hai shia par usi terhan namaz pe kyu Nahi bahes Nahi ho rahi ake shia honey waja se sawal hai mera ap mujtahid se pochy Jin ka imam se raju hai un se pochy ake shia ager namaz parta hai tu woh walayet Ali ka iqrar kyu Nahi kar sakta kyu ke rasool ne namaz tub parhao jub logo ko musalman karna tha tub parhao jub man junto mola Nahi kaha tha Mai is qabil Nahi ke imam a.s se pochon lakin mujtahid poch sakte hain Ye bat ap bhi jante hain Mai bhi janti hon ke sub shia phaly Ali yun wali ullah kahte thay ab ke Koch salon se yr bund howa hai mujhe jawab chaye