ابنا: تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ دو سالوں کے دوران ہزاروں بچوں کو کہ جن کی عمر 10 سال سے کم ہے تشدد آمیز جرائم کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈیلی مرر نامی اخبار کے مطابق برطانوی پلیس نے 2012 سے لے کر اب تک 8 ہزار 511 بچوں کو کہ جن کی عمر 10 سے 12 سال کے درمیان ہے جنسی تشدد، زیادتی، چوری، ناجائز اسلحے کے استعمال اور قتل نفس میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ جرم و جنایت کی روک تھام کے وزیر نورمن بیکر نے اس مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان وارداتوں میں کم عمر بچوں کا ملوث ہونا بہت دکھ اور فسوس کی بات ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں بچوں کے حقوق کے کمشنر نے گذشتہ ماہ اس بات کا اعتراف کیا تھا برطانیہ میں گیارہ سال کی عمر کے لگ بھگ بچوں کو جوان افراد جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں۔
.......
/169